پرویز الٰہی منفی ہتھکنڈوں سے اپنی مردہ سیاست چمکانا چاہتے ہیں: رانا ثناء اللہ

پرویز الٰہی منفی ہتھکنڈوں سے اپنی مردہ سیاست چمکانا چاہتے ہیں: رانا ثناء ...

لاہور(آن لائن) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے پرویز الٰہی منفی ہتھکنڈوں سے اپنی مردہ سیاست چمکانا چاہتے ہیں، چوہدری برادران او ران کے حواریو ں نے اپنے دور حکومت میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے،میٹرو بس پرویز الٰہی کی چڑ بن چکی ہیں ،عوامی افادیت کے کسی منصوبے پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے ۔پرویز الٰہی جھوٹ کی سیاست نہ کریں الزامات کے ثبوت ہیں تو عدالت کیو ں نہیں جاتے،پرویز الٰہی خاطر جمع رکھیں عوام جانتے ہیں کون سچ بولتا ہے اور کون جھوٹ !عوام نے چوہدری برادران کی سیاست کو گجرات کے قبر ستان میں دفن کردیاہے ۔ شہبازشریف نے میگا پراجیکٹس میں 200 ارب سے زائد بچت کا ریکارڈ قائم کیا، شفافیت کی گواہی عالمی ادارے بھی دیتے ہیں۔چین اور دیگر ممالک شفاف اور کرپشن فری ہونے کی وجہ سے پنجاب میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔پرویز الہٰی جانتے ہیں اب ان کی اندھیری سیاست کا سورج کبھی طلوع نہیں ہوگا،چوہدری برادران کی سیاست آمریت کی مرہون منت تھی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...