بحرانوں میں سیاسی بھونچال پیدا ہونے کی روایت درست نہیں،احمد محمود

بحرانوں میں سیاسی بھونچال پیدا ہونے کی روایت درست نہیں،احمد محمود

ملتان ( نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ جب بھی کوئی بحران پیدا ہو ملک میں سیاسی بھونچال پیدا ہوجاتا ہے یہ روایت درست نہیں ہے بلکہ یہ بدنصیبی ہے ہ (ن) لیگ کبھی (ق ) لیگ اور کبھی وٹو لیگ میں تبدیل ہو جاتی ہے سٹی صدر ملک نسیم لابر کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم سے ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مخدوم احمد محمود نے مزید کہا کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنا ہارس ٹریڈنگ ہے پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور البتہ مفاد پرست آتے جاتے رہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے حقوق کی آواز صرف پیپلز پارٹی ہی بلند کر سکتی ہے کیونکہ اس خطے کی آواز نہ تو (ن) لیگ نے بلند کی ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کر سکتی ہے پیپلز پارٹی انشاء اللہ جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھے گی اس موقع پر دیگر رہنما عبد القادر شاہین، شوکت بسرا، ڈاکٹر جاوید صدیقی، ملک نسیم لابر، راؤ سا جد علی ، اے ڈی بلوچ، عثمان بھٹی، شگفتہ چوہدری، خواجہ عمران ودیگرموجود تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی عدلیہ نے بنائی ہے جو سپریم کورٹ کے تابع ہے لیکن جے آئی ٹی پرتنقید کی جاتی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...