سراج الحق آج منتخب ممبران سمیت لعل قلعہ کا دورہ کرینگے

سراج الحق آج منتخب ممبران سمیت لعل قلعہ کا دورہ کرینگے

جندول(نمائندہ پاکستان) مرکزی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق صوبائی وزراء اور منتخب ممبران سمیت پیر کے روز میدان لعل قلعہ کا دورہ کر کے پراجیکٹس کا اعلان اور عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرینگے ، میڈیاں سے گفتگوں کرتے ہوئے تحصیل ناظم لعل قلعہ بختیار خان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان و دیگر مشران ممبر صوبائی اسمبلی و چیئر مین ڈیڈک سعید گل اور تحصیل کونسل کے ممبران کی دعوت پر میدان کا دورہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انہیں مقامی مسائل کے حوالہ سے خصوصی بریفنگ دی جائے گی اور وہ میدان کیلئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کرینگے ، انہوں نے کہا ہے کہ میدان بھر سے ہزاروں لوگ جلسہ عام میں شریک ہونگے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...