عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے : حیدر ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے : حیدر ہوتی

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور ممبر قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ نواز شریف قطری شہزادے اور عمران خان جمائما خان کے گھر کے طواف کر رہے ہیں پانامہ کے علاوہ ملک میں بڑے بڑے مسائل سے قوم دوچار ہے پانامہ کیس کے فیصلے پر عوام اور سیاستدان صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قابل قبول ہو گاعوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے جمہوریت کے خلاف سازشوں سے ملک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور لوگ اب تبدیلی کی حقیقت جان کر صوبائی حکومت سے متنفر ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ پورے خیبر پختو نخوا میں اہم شخصیات اورکارکن جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں انے والے الیکشن میں صوبے بھر سے سونامی کا جنازہ نکالیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 27میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر مختلف جماعتوں سے سینکڑوں کارکنوں نے اپنے اپنے پارٹیوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی نئے شامل ہونے والوں میں پی ٹی آئی سے کونسلر حُسن ضمیر عرف منو،کسان کونسلر ھمایون خان،حاجی اورنگزیب،اسد خان،سعید خان،اعظم خان ،علی خان ،طاہر خان،امیر باچا،فضل سبحان،عزیز خان، محمد کریم،محمد سھیل،سرور خان،نور الامین، علی رضا، اعجاز خان، یوسف خان، اسفندیار خان، زاھد خان، رضوان اللہ،ناظم، سھیل،شوکت علی، پاتی خورد مقرب بانڈہ سے محمد یوسف بابو،مصطفٰی خان، اویس خان، سردار علی خان،د ، عماد علی،رفیع اللہ،ساجد خان، رومان خان ،نواب علی ،اور دیگر سینکڑوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور حیدر خان نے ان کو سرخ ٹوپیاں پہنائی منعقدہ جلسے سے ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان تحصیل صدر ناصر خان یو سی ٹکر کے ناظم جواد علی ٹکر ،اللہ بخش،ضلع مردان کے سالار ملک امان خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع سابق صوبائی وزیر محسن علی خان، شازیہ اورنگزیب ،بہادر خان ،ملک اعجاز ، محمد رفیع ،ابرار خان لعل گل ،شیر ماما، فضل خالق ،میر عالم صافی،ڈاکٹر شیر اعظم خان سعید دیروی،حاجی ظفر خان ،حق نواز خٹک ،حاجی ظفر تورڈھیر ،خفیظ الرحمان،اختر علی خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے خیبر پختونخوا کو معاشی طور پر تباہی کے دھانے پہنچا دیا ہے اورپختون قوم کو 50سال تک پیچھے کے طرف دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نظر وزیر اعظم کی کر سی پر لگی ہوئی ہے اور وزیر اعظم بننے کی چکر میں خیبر پختو نخوا کے مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں جبکہ پختونوں کے مفادات بھول گئے ہیں ان کی جنگ تحت لاہور اور تحت اسلام اباد کے لیے ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پختو نخوا کی صوبائی حکومت کو بنی گالہ سے چلایا جاتا ہے پرویز خٹک ان کے اشاروں پر ناچتے ہیں اور صوبائی حکومت نے صوبے کو دیوالیہ کرکے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اصلاحات کے دعوے بے بنیاد ہیں پولیس اور تعلیم میں اصلاحات ہمارے دور میں ہوئے ہیں کہ اج بھی قوم یاد رکھتی ہے پی ٹی ائی کی تعلیمی اصلاحات قوم نے حالیہ میٹرک کے رزلٹ میں دیکھ لیا ہے کہ پورے خیبر پختو نخوا کے سرکاری سکولوں کا کوئی بھی بچہ فرسٹ پوزیشن حاصل نہ کر سکا انہوں نے کہا کہ پانامہ پر واویلہ رچانے والے خود پانامہ کے شکار ہیں نوازشریف قطری شہزادہ اور عمران خان اپنے مطلقہ بیوی کا سہارہ لے رہے ہیں جو کہ قابل شرم ہیانہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی غصب شدہ حقوق کی جنل لڑ رہی ہے اور ہر دور میں جمہوریت اور پختون قوم کے وسائل کے لیے ائینی جہدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں خیبر پختو نخوا میں ترقی کا ایک دور شروع کیا تھا اور قوم یہ سنہری دور مدتوں تک یاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور میں دھشت گردی کے خلاف موثر کاروائی کی ہے اور ملاکنڈ ڈویژن کو دھشت گردوں سے صاف کرکے ترقی کے راہ پر گامزن کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اورعمران خان کی ذاتی مخالفت کی وجہ سے پختون قوم ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور صوبے میں ترقی کا پہیہ روک گیا ہے اور کوئی بھی حکومت ترقیاتی کام شروع نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ اس وقت پختون قوم کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی پر لگی ہے اور یہی وجہ سے کہ ائے روز خیبر پختو نخوا میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں خیبر پختو نخوا میں کلین سویپ کرکے دکھاہیں گے اور ضلع مردان سے سونامی کا جنازہ نکال کر دم لیں گے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...