شانگلہ بھر اور مضافاتی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری
ا لپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شانگلہ بھر اور مضافاتی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری۔وادی میں تیزی ،طوفانی ہواؤں۔گرج چمک کے ساتھ موسلا داربارش۔بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ۔ پہاڑی سلسلوں میں ژالہ باری ہوئی، مسلسل بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ مکئی دیگر فصولوں اور باغات کو نقصان کا سامنا ۔مون سون بارشوں کے پیش نظر الرٹ بھی جاری۔مسلسل بارشوں کے بعد خوڑوں اور ندی نالوں میں طغیانی سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ مزید بارشوں کی پیشن گوئی۔ وادی شانگلہ کے پہاڑوں میں ٹھنڈ کی شدت برقرار رہی۔ مسلسل بارش سے سلائیڈنگ ہوئی۔کروڑہ سلائیڈنگ میں ملبہ سڑک پر آگرا جس کی وجہ سے ٹریفک روانی میں مشکلات کا سامنا ضلع کی دیگر لنکس سڑکوں پر سلائیڈنگ ہوئی ، مسلسل بارش سے ہفتہ اور اتوار کے روز شانگلہ کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا رش موسم سے لطف اندوز۔ شانگلہ اور گرد ونواح میں منگل کی شب سے شروع ہونے والی تیز ہوؤں اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے ، وادی شانگلہ میں یخ بستہ ہوائیں۔مختلف گرم علاقوں سے شانگلہ آنے والے سیاح موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، کیونکہ یہاں موسم سرد ہوتا ہے ۔ موسلادھار بارش کے بعد آسمان پر گھنے بادل منڈلاتے رہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شانگلہ کے چانگاہ سر،مان سر،شلخو سر،کاپر بانڈہ، شانگلہ،جبڑ،کنڈو،چڑی بانڈہ ،مانئی سر،اجمیر، یختنگی،جابہ، اولندر اور دیگر مقامات پر سیاحوں کا رش،سیاح موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔