مہمند ایجنسی ، خویزئی آٹا بازار میں عوام کا بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند ایجنسی ، خویزئی آٹا بازار میں عوام کا بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف ...

مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی ، خویزئی آٹا بازار میں لوگوں کا بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف اختجاجی مظاہرہ۔ واپڈا مہمند ایجنسی خویزئی تحصیل کے لوگوں کی حق تلفی اور امتیازی سلوک کر رہے ہیں۔ فوری اصلاح کا مطالبہ۔ مظاہرین نے خویزئی بائزئی روڈپر ٹائر جلا کر ٹریفک کے لئے بند رکھا۔ مذاکرات اور یقین دہانی کے بعد اختجاج ختم کیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں ہفتہ کے روز تحصیل خویزئی میں سرحدی دیہات کے باشندوں نے علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دوسرے تحصیلوں کے نسبت بجلی کی ترسیل میں امتیازی سلوک پر واپڈا مہمند ایجنسی کے خلاف اختجاجی مظاہرہ کیا۔ آٹا بازار کے مقام پر مین خویزئی بائزئی روڈ پر لوگوں نے نکل کر ٹائر جلائے اور نعرہ بازی کی۔ اس دوران روڈ کو ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا۔ بعد میں بائزئی خاصہ دار کے صوبیدار میجر آیاز خان اور مقامی مشر ملک فیاض خویزئی نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد اختجاج ختم کرایا اور ممکن حد تک اصلاح لانے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔یاد رہے کہ مہمند ایجنسی میں موبائل نیٹ ورک کی چار ماہ سے مسلسل بندش کی وجہ سے معلومات بروقت حاصل نہیں ہوسکتی۔ جس کی وجہ سے ذرائع ابلاغ کو بھی بروقت خبریں دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...