مالی بے قاعدگی ، صوبائی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے : حاجی غلام علی

مالی بے قاعدگی ، صوبائی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے : حاجی غلام علی

پشاور (کرائمز رپورٹر) جے یوآئی کے مرکزی رہنماوسینیٹرحاجی غلام نے کہاہے کہ اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کے بعدخیبرپختونخواکی حکو مت کواخلاقی طورپر مستعفی ہوجاناچاہیے تاکہ تحقیقاتی ادارے بغیرکسی سیاسی دباؤکے اپنے کام کر سکیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزچارسدہ روڈابراہیم آبادمیں دوسوکے وی اورسوکے وی کے ٹرانسفارمرزکے افتتاح کے بعداجتماع سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پرناظم زکریاخان،حاجی میرزمان،حاجی صحبت خان،ڈاکٹرمحمدسہیل،صدرنورعالم ،ملک عمراورعلاقہ مشران و عوام کثیرتعدادموجودتھی،حاجی غلام علی نے کہاکہ ہم عوامی مشکلات کے حل اوربنیادی سہولیات فراہمی کیلئے شب وروزکوشاں ہیں،نئے ٹرانسفارمرزکی تنصیب اسی کڑی کاحصہ ہے،اس موقع اہلیان علاقہ نے نئے ٹرانسفارمرزکی تنصیب اورعلاقہ کیلئے گراں قدرخدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا،حاجی غلام علی نے کہاکہ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے خیبرپختونخوامیں نام نہاد انصاف اور تبدیلی کابھانڈاپھوڑدیاہے،تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوں میں قومی خزانہ کو تقریباً45ارب روپے کا نقصان پہنچاکربدعنوانی کاریکارڈقائم کردیاہے،مالی سال 2014-15کے دوران 28ارب روپے اور مالی سال 2013-14میں17ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں،صرف سی اینڈڈبلیومیں مالی سال 2014-15کے دوران 6ارب 85کروڑروپے کی مالی بے بطگیاں ہوئی اسی طرح دیگرمحکموں نے بھی بہتی گنگامیں کھل کرہاتھ دھوئیں ہیں،اربوں کی مالی بے ضابطگیاں تحریک انصاف والوں کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کامقام ہے،عمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کواربوں روپے کی بے قاعدگیوں کاحساب دیناہوگا،سینیٹرحاجی غلام علی نے کہاکہ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کے علاوہ میرٹ کی دھجیاں بکھیرکے منظورنظرافرادکوترقیاں اورمالی فوائد پہنچانے کابھی انکشاف ہے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی اپناکرداراحسن طریقہ سے ادانہیں کرسکی جوآڈیٹرجنرل آف پاکستان کی سفارشات کے باوجوداربوں کی وصولی میں ناکام رہی بلکہ یہ کہناغلط نہیں ہوگا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جان بوجھ کراب تک چشم پوشی اختیارکئے رہی، انصاف کے نام پراقتدارمیںآنیوالوں نے خیبرپختونخواکے عوام کی خون پیسنے کی کمائی عوامی فلاح وبہبودکی بجائے اپنے زاتی مفادات کیلئے استعمال کی ہے،ان بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعدتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کس منہ کیساتھ عوام سے ووٹ مانگنے گے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والوں کوچاہیے کہ ان انکشافات کے بعداخلاقی جرت کامظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے اورخود کورضاکارانہ طورپراحتساب کیلئے پیش کردیں، بصورت دیگربہت جلدخیبرپختونخواکے عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں تک پہنچ جائینگے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...