دبئی اقامہ سے متعلق وزیر اعظم نے غلط بیانی نہیں کی ، عمران خان اپنا حساب دیں : مسلم لیگ (ن)

دبئی اقامہ سے متعلق وزیر اعظم نے غلط بیانی نہیں کی ، عمران خان اپنا حساب دیں : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے دبئی اقامہ کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے غلط بیانی نہیں کی بلکہ انتخابات 2013 ء کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا تھا ایک طرف وزیراعظم تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں دوسری طرف عمران خان اپنا حساب نہیں دے پا رہے‘ عمران خان کی ہر دستاویز میں صرف کیری پیکر ہے، یہ بھی تسلیم کر چکے انکے پاس منی ٹریل نہیں ہے،ساتھ ہی کہتے ہیں ہماری آف شور کمپنی ٹیکس چوری اور ان کی اپنی آف شور کمپنی ٹیکس مینجمنٹ ہے۔ اتوار کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں ن لیگی رہنما دانیال عزیز اور وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا عمران خان کاسپریم کورٹ میں تحریری جواب مکافات عمل ہے۔ وزیراعظم نواز شریف پر تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں سپریم کورٹ سے حق اور سچ کا فیصلہ آئے گا اور وزیراعظم نااہل نہیں ہوں گے۔ عمران خان سیاست سے فرار ہوچکے ہیں ،اس سے پہلے بھی سیاسی میدان میں شکست دی آئندہ بھی شکست دینگے ، عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پر دس ارب رشوت کا الزام لگایا اور اب ہر جانہ کیس سے فرار ہورہے ہیں،مرد بنیں اور مقدمات کا میدان میں آکر سامنا کریں ، عمران خان کو بھارتی شہری اور اسرائیلی لابی سے فنڈنگ کی گئی۔ عمران خان اپنی پارٹی کا الیکشن خرید لیتے ہیں اور اپنے مخالف کو فارغ کرادیتے ہیں ۔ عمران خان نے پہلے کہا تھا 1983 ء میں آف شور کمپنی خریدی ،اب کہہ رہے ہیں 1984 ء میں خریدی۔
ن لیگ