نوشہرہ‘ عدم صفائی کی بناء پر نہروں کی سطح بلند

نوشہرہ‘ عدم صفائی کی بناء پر نہروں کی سطح بلند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) محکمہ ایریگیشن صوابی کی غفلت اور سکیم میں عدم توجہ کے باعث نہروں کی بل صفائی نہ ہونے سے نہروں میں پانی سطح بلند جس سے نوشہرہ کے علاقہ زنڈوبانڈہ، سوکئی کورونہ میں نہر کی پانی گھروں میں داخل عوام کو شدید مشکلات ونقصانات کا سامنا کئی علاقوں نے عوام نے نقل مکانی شروع کردی کئی گھروں کی دیواریں منہدم علاقے میں کاروبار زندگی مفلوج تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگشن صوابی کی غفلت اور سکیم میں عدم توجہی کے باعث نہروں کی بل صفائی نہ کرنے پر صوابی سمیت ضلع نوشہرہ کے نہروں میں گزشتہ رات کی بارشوں کے باعث پانی کی سطح بلند ہوگئی جس سے نوشہرہ کے علاقہ زنڈوبانڈہ، سوکئی کورونہ محلہ ترکھانان میں نہرکاپانی گھروں میں داخل ہوگئے علاقہ مکین شدید مشکلات اور نقصانات سے دوچار ہوگئے کئی گھر وں کی منہدم نہر کے قریبی علاقے کے مکین نقل مکانی پر مجبور ہوگئے جبکہ علاقے کے پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے جس سے کاروبار زندگی مفلوج اور علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا زنڈوباندہ کے مکینوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مکینوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔