25 جولا ئی کوامن جرگہ کے زیراہتمام سود جیسے لعنت کے خلاف احتجاجی ریلی کاانعقاد
نوشہرہ(بیورورپورٹ) 25 جولا ئی کوامن جرگہ کے زیراہتمام سود جیسے لعنت کے خلاف احتجاجی ریلی کاانعقاد کیاجائے گا ریلی کی قیادت سابقہ صوبائی وزیراور انجمن تاجران کے ضلعی صدر آیاز پراچہ ریلی کی قیادت کریں گے اس سلسلے میں سابقہ صوبائی وزیر اور امن جرگہ کے چیئرمین سید کمال شاہ باچا اور آیاز پراچہ نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع نوشہرہ میں انڈر پلے کے ذریعے ضرورت مند افراد کو سود جیسے لعنت میں مبتلا کیاجارہا ہے اور اسے مقروض درمقروض کیاجارہا ہے سود اللہ اور اس کے رسول ؐ کے ساتھ کھلی جنگ اللہ اور اس کے رسول ؐ کے ساتھ جنگ کرنے والوں کے خلاف امن جرگہ نے علم جہاد بلند کردیا ہے اور سود خوروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ۔