تحصیل مکین سپین کمر قلندر خولہ سڑک خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے‘ ملک عثمان

تحصیل مکین سپین کمر قلندر خولہ سڑک خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے‘ ملک ...

ٹانک(نمائندہ خصوصی ) علاقہ مکین سپین کمر سے تعلق رکھنے والے قبائلی ملکان حاجی گلکا جان ، ملک عثمان ، ملک رضاخان ،ملک شان گل ، ملک شودا خان ودیگر نے پریس کلب ٹانک میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہاہے کہ تحصیل مکین سپین کمر قلندر خولہ سڑک خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے جسکے باعث مقامی قبائلیوں کو امدروفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے انہوں نے کہا کہ سڑک کی خرابی کے باعث آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں جس سے کئی قبائلی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ متعد دافراد معذوری کا شکارہوچکے ہیں ۔جرگہ مشران نے پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفرالاسلام خٹک سے مطالبہ کیاہے کہ قلند ر خولہ روڈ ایم اینڈ آرفنڈ میں خرد برد کی تحقیقات جبکہ مذکور سڑک پر فی الفور مرمتی کام شروع کیا جائے تاکہ مقامی قبائلیوں کو حائل رکاؤٹوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...