تخت بھائی اور گرد و نواح میں شدید بارش‘ پانی گھروں میں داخل

تخت بھائی اور گرد و نواح میں شدید بارش‘ پانی گھروں میں داخل

تخت بھائی( نامہ نگار )تخت بھائی اور گرد و نواح میں شدید بارش۔پانی گھروں میں داخل۔ اطلاعات کے مطابق تخت بھائی اور گرد و نواح میں گزشتہ رات شدید بارش کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہوگئے۔ شہری علاقہ معراج کالونی میں مین سیوریج سسٹم کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان خراب ہو کر ناقابل استعمال ہو گیا جبکہ علاقے کے مکینوں نے ساری رات جاگ کر گھر کا سامان چھتوں پر منتقل کرتے رہے۔ تحصیل تخت بھائی کے ناظم ممتاز علی مہمند نے اتوار کی صبح سویرے مذکورہ کالونی کا دورہ کیا۔اس موقع پر وی سی دامن کوہ کے نائب ناظم قاضی محمد اقبال صافی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ممتاز علی مہمند نے مین سیوریج سسٹم کی مرمت و صفائی کے لیے 30لاکھ روپے دینے کا اعلان اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیاجبکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...