ڈیرہ‘ دیرینہ عداوت پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا

ڈیرہ‘ دیرینہ عداوت پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)تحصیل کلاچی کے علاقہ خلہ راغ بند کے علاقہ میں گنڈہ پوروں اور کوچی پوند گان کی دیرینہ دشمنی کے باعث دوکوچی پوندگان زیشان نامی نوجوان کو قتل کرنے کے بعد اسکی 44گائیں ساتھ لے گئے ،کلاچی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق کوچی پوندگان اور گنڈہ پوروں کے دیرینہ دشمنی کے باعث گزشتہ روز دو نا معلوم کوچی پوندگان نے خلہ راغ بند کے علاقہ میں اسلحہ سے فائرنگ کر کے دن ایک بجے زیشان ولد دولت خان قوم موسی زئی گنڈہ پور سکنہ باچہ آباد لونی کو قتل کر دیا اور فرار ہوتے ہوئے اسکی لاکھوں روپے مالیت کی 44گائیں ساتھ لے گئے کلاچی پولیس نے مقتول زیشان کے والد دولت خان کی رپورٹ پر دو نامعلوم پوند گان کے خلاف 302-404/34ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے واضح رہے کہ کوچی پوندگان اور گنڈہ پوروں کی دشمنی کے باعث اب تک درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کئی زخمی ہوچکے ہیں اور کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہوچکا ہے اس لڑائی میں بارودی مواد کا استعمال بھی ہوچکا ہے دونوں کی لڑائی کے باعث علاقے میں سخت کثیدگی پائی جاتی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...