ڈیرہ‘ ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق‘ 5 زخمی

ڈیرہ‘ ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق‘ 5 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سدرہ شریف کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ بنوں سے ڈیرہ آتے ہوئے اوور ٹیک کے دوران ٹرک سے ٹکرا گئی،ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ مسافر زخمی ہوگئے،شیرانی روڈ پر موٹر کار کی ٹکر سے سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق بنوں سے ڈیرہ سے آنیوالی تیز رفتار فلائنگ کوچ LXE2534اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرک نمبرTLB-197سے ٹکرا گئی جس سے فلائنگ کوچ میں سوار نعمان بنوچی ولد دوست محمد سکنہ بنوں ،میاں فرقان علی شاہ ،کاشف سمیت چھ مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے میاں فرقان علی شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیایارک پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے دوسرے واقعے میں تھانہ درابن کی حدود میں بھٹہ خشت خواسک شیرانی روڈ پر موٹر کار نمبرRA-392کی ٹکر سے سائیکل سوار عدنان ولد شاہ جہان سکنہ کڑی بختیار درابن موقع پر جاں بحق ہوگیا درابن پولیس نے متوفی کے والد کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ نامعلوم موٹر کار کے ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...