سابق حکومتوں میں منظر عام سے غائب اداروں اور فنڈز کو فعال اور کار آمد بنایا : رسول خان

سابق حکومتوں میں منظر عام سے غائب اداروں اور فنڈز کو فعال اور کار آمد بنایا : ...

جندول(نمائندہ پاکستان ) ضلعی ناظم محمد رسول خان نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں میں منظر عام سے غائب اداروں اور فنڈز کو فعال اور کار آمد بنا لیا ہے ، تحصیل ناظم منڈا ہمایون خان کی سربراہی میں منڈا بازار میں آٹھ ملین روپے کی لاگت سے سولر سسٹم کی تنصیب کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ضلعی و تحصیل ناظمین کی کاکردگی اور ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دیر لوئر کے عوام بے وقوف نہیں انہوں نے اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر جماعت اسلامی کے ویلیج سے لیکر ضلع تک کے ممبران ناظمین و کونسلران کو کامیاب کرایا ، تقریب کے دوران ایم پی اے اعزاز الملک افکاری ، تحصیل نائب ناظم حسن علی شاہ ، صدر تنظیم تاجران امین اللہ ،ملک خان بہادر وغیرہ بھی موجود تھے ، ایم پی سے اعزاز الملک افکاری نے کہا کہ عوام نے ہر موقع پر جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو مسترد کیا اور جماعت اسلامی کو ووٹ دیا جس کے بدلہ میں ہم نے امانت اور دیانتداری سے کام کیا انہوں نے کہا کہ جندول میں جتنے بھی میگاپراجیکٹس ہے وہ جماعت اسلامی کے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں صوبہ سے جتنا بھی فنڈ ملتا ہے اسے میرٹ پر ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے ، تحصیل ناظم ہمایون خان نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کیا اور کہا کہ تحصیل منڈا میں جتنا کام اس دور میں ہوا اتنا کام گذشتہ چالیس سال کے دوران نہ ہوا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...