آنیوالا دور ایک بار پھر اے این پی کا ہے‘ پرویز احمد خان
نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ سابق ایم پی اے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پرویز احمد خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام کی قوت سے آئندہ عام انتخابا ت میں کامیابی حاصل کرے گی پارٹی میں دیگر پارٹیوں کے اہم کارکنوں کی شمولیت سے اے این پی خیبرپختونخوا میں مزید فعال اور مضبوط ہوگی این اے 5 سے انجینئرطارق خٹک اور اسحاق خٹک کی اے این پی میں شمولیت پارٹی کیلئے نیک شگون ہے اور ان کی شمولیت سے این اے 5میں اے این پی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ان کی شمولیت پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں پارٹی کارکن انتخابات کی کامیابی کیلئے کام شروع کریں تحریک انصاف ناقص کارکردگی کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں مکمل آؤٹ ہوجائے گی کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی پالیسی اپنانے والوں کو ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد انہیں پتہ چل جائے گا کہ انہوں نے سب سے زیادہ کرپشن کی ہے اے این پی کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تو آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا کیونکہ پی ٹی آئی والوں نے اس صوبے کے عوام کو بہت دھوکے میں رکھا اب عوام ان کے دلفریب نعروں اور گمراہ کن منشور کی زد میں آنے والے نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا پرویز احمد خان نے مزید کہاکہ اے این پی نے اپنی سابقہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے تھے ان کی اس صوبے اور پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی میں نے اپنے حلقہ انتخاب میں پیر سباق اور مصری بانڈہ پر دریائے کابل کے مقام پر دو پل تعمیر کر کے کروڑوروپے لگائیں تھے اور اس کے علاوہ حلقے میں سکول ، ہسپتال ، بیروز گار نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی سمیت دیگر منصوبے مکمل کر دےئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی امیر حیدر خان ہوتی کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے اور پختون قوم کو سرخ جھنڈے تلے متحد کرنے کا عزم کیا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات کے دوران عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ کلین سویپ کرے گی۔