پشتو لوک فنکارہ زرسانگہ کے گھر پر دھاوا‘ 5 افراد زخمی

پشتو لوک فنکارہ زرسانگہ کے گھر پر دھاوا‘ 5 افراد زخمی

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پشتو زبان کی لوک گلوکارہ زرسانگہ کے گھر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا مسلح افراد کے حملے سے گلوکارہ کے بیٹے بہو اور نواسے زخمی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کردئیے گئے پولیس نے ایف آئی آر کی بجائے روزنامچے پر کام چلا کر ڈاکٹر کی رائے کے بعد مقدمہ درج کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پشتو زبان کی لوک اور صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ زرسانگہ جو کہ آج کل نوشہرہ کے علاقہ اضاخیل بیلہ کورونہ میں اپنے بیٹوں ، بہو اور نواسوں سمیت رہائشی پزیر ہے کے گھر چندمسلح افراد نے دھاوا بول دیا مسلح افراد نے گلوکارہ زرسانگہ کے بیٹوں، بہو اور دونواسوں کو زدکوب کرکے ان پر بدترین تشدد کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کردئیے گئے اضاخیل پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرائی اور ڈاکٹر کی رائے کے بعد مقدمہ درج کیاجائے گا اضاخیل پولیس کے مطابق تنازعہ رقم کے لین دین کا ہے جبکہ گلوکارہ زرسانگہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر ملزمان سے میرے بیٹے نے مال مویشیوں کی خرید وفروخت کے کاروبار کیلئے رقم ادھار لی تھی اصل رقم ادا کی جاچکی ہے مگر سود کی رقم ختم ہی نہیں ہورہی زرسانگہ نے صوبائی حکومت، نوشہرہ پولیس انتظامیہ اور دیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان بااثر سود خوروں سے مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...