ڈیرہ‘ پستول چل جانے سے 3 افراد زخمی

ڈیرہ‘ پستول چل جانے سے 3 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)علاقہ یارک کے گاؤں ہیبتی میں بندوق بارہ بور کو ان لوڈ کرتے ہوئے ایک شخص کی غفلت سے گولی چل جانے سے تین افراد زخمی ہوگئے ،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق گاؤں ہیبتی میں آصف ولد نواز اپنی بندوق بارہ بور ان لوڈ کر رہا تھا کہ اسکی غفلت سے فائر ہوگیا جس سے سامنے بیٹھے ہوئے نعمت اللہ ولد فیض اللہ ،احسان اللہ ولد حبیب اللہ سکنائے پنیالہ اور ابراہیم ولد جمعہ خان سکنہ ہیبتی زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیا گیا ہے یارک پولیس نے زخمی نعمت اللہ کی رپورٹ پر آصف کے خلاف337Hppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔