رستم‘ بندوق چل جانے سے بچی جاں بحق

رستم‘ بندوق چل جانے سے بچی جاں بحق

رستم (نمائندہ پاکستان) گھر کے اندرلوڈبندوق بچی کی ہاتھوں کھیل کھود کے دوران خود بخود فائر ہونے سے 6سالہ بچی جاں بحق۔ واقعات کے مطابق قمر حسین ولد موسم خان سکنہ حسن آباد بیکڑورستم نے تھا نہ رستم کو رپورٹ درج کرا تے ہوئے پو لیس کو بتایا کہ مجھے اپنے بیٹے فاروق حسین نے فون پر اطلاع دی کہ میری بیٹی مسماۃ منا حل عمر 6سال چچا کے گھر اپنی ہم عمر سمرا دختر برکت سکنہ حسن آباد بیکڑو کے ساتھ گھر کے اندر کھیل رہی تھی اس دوران سمرا نے کھڑکی میں پڑا 12بور بندوق اندر لیجانے کی عرض سے اٹھایا جیسے ہی اس نے بندوق اٹھایا اچانک بندوق لوڈ ہو نے کی وجہ سے خود بخود فائر ہو گیا جس سے منا حل لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گئی پولیس تھا نہ رستم نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...