عوام کو کمپیوٹرئرڈ ڈرائیونگ لائسنس کی مد میں تمام تر سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم
پشاور(کرائمز رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں عوام کو کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کی مد میں تمام تر سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کا وعدہ صوبائی حکومت نے پورا کردیا اور اب ٹریفک ہیڈکوارٹر گلبہار میں کمپیوٹرائزڈ لائسنس فوری طورپر فراہم کیا جارہا ہے اور دوسری جانب موبائل لائسنس یونٹ کے ذریعے مختلف بازاروں میں جاکر موقع پر ہی لائسنس لرنر ایشو کیا جارہاہے ان خیالات کااظہار ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے ٹریفک پولیس کے افسران کے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی ہیڈکوارٹر ریاض احمد بھی موجود تھے ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے کہاکہ وزیر اعلی خیبرپختونخواء اور آئی جی پی کے احکامات کے تحت ٹریفک ہیڈکوارٹر گلبہار میں ٹریفک قوانین کے اشاروں کو کمپیوٹرائزڈکردیاگیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہے اور اس کے لئے بہترین اور تجربہ کار سٹاف تعینات کیا گیاہے جبکہ اسی طرح صحافیوں کے لئے بھی میڈیا سیل بنادیا گیا ہے جہاں ان کو بروقت ڈرائیونگ لائسنس مہیا کیا جارہاہے ۔