صوبائی حکومت نے فوری ایکشن لیکر زرسانگہ پر حملہ کے ملزمان کو گرفتار کرلیاُ‘ طارق خان

صوبائی حکومت نے فوری ایکشن لیکر زرسانگہ پر حملہ کے ملزمان کو گرفتار کرلیاُ‘ ...

پشاور ( کرائمزرپورٹر) محکمہ ثقافت وسیاحت کے سیکرٹری طارق خان نے صوبائی حکومت فنکاروں کے حقوق اور تحفظ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے زرسانگہ کے واقعہ کے فوری بعد ضلع نوشہرہ کی انتظامیہ اور پولیس سے رابطہ کیاگیا ے طارق خان نے کہا کہ زرسانگہ کے بیٹوں کے لین دین کا کوئی مسئلہ تھا پولیس نے ملزمان فوری گرفتار کرلئے ہیں اور ان سے پوچھ کچھ جاری ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت کے حکام نے اسی وقت محکمہ صحت کے حکام سے بھی رابطہ کیا اور انکے علا معالجے کے حوالے سے بات کی تاہم زرسانگہ کو معمولی چوٹ ا?نے کے بعد انکو بیٹوں سمیت ہسپتال سے ڈسچارج کیاگیا محکمہ ثقافت کے حکام ضلعی انتظامیہ ?پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہی اور صوبائی حکومت نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے تحفظ اور سیکورٹی کے حوالے سے بھی حکومت ایک جامع پلان پر کام کر رہی ہے اور زرسانگہ کے معاملے پر صوبائی حکومت نے کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہیں کیا اور فوری طورپر ملزمان کو گرفتار کرکے زرسانگہ انکے بیٹوں اور دیگر کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...