کلاس فورکی خالی اسامیوں کی تعیناتیوں پر لاکھوں روپے لئے جانے کا انکشاف

کلاس فورکی خالی اسامیوں کی تعیناتیوں پر لاکھوں روپے لئے جانے کا انکشاف

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک کے مختلف بوائز سکولوں میں کلاس فورکی خالی اسامیوں کی تعیناتیوں پر لاکھوں روپے لئے جانے کا انکشاف ، محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران فی پوسٹ پر ایک لاکھ سے زائد رقم چائے پانی کے نام پر وصولی کا مطالبہ ۔محکمہ ایجوکیشن مردانہ کے مختلف پرائمری سکولوں میں درجنوں کلاس فور کی خالی پوسٹوں پر پچھلے ایک سال سے تعیناتی ارڈرز تاحال جاری نہ ہوسکے جبکہ پچھلے ایک سال سے این ٹی ایس کے ذریعے مذکورہ سکولوں میں پی ایس ٹی کی تعیناتیاں عمل میں لائی گئیں ہیں جسکے باعث سکولوں میں سیکورٹی کے سخت خدشات پائے جارہے ہیں محکمہ ایجوکیشن ذرائع کا کہناہے کہ ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران مستحق افراد کے ارڈرز جاری کرنے کیلئے ایک لاکھ روپے بطور چائے پانی کا مطالبہ کررہے ہیں جسکے باعث پچھلے ایک سال سے تمام پوسٹیں التواء کا شکارہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک ، صوبائی وزیرتعلیم ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ، محکمہ اینٹی کرپشن سمیت دیگراعلیٰ حکام سے محکمہ ایجوکیشن مردانہ ٹانک میں جاری کرپشن کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...