والدین اپنے بچوں کے ڈومیسائل بروقت بنائیں‘ اے سی تخت بھائی

والدین اپنے بچوں کے ڈومیسائل بروقت بنائیں‘ اے سی تخت بھائی

تخت بھائی( نامہ نگار ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی آفتاب احمد افریدی نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ڈومیسائل بروقت بنوائیں تاکہ بعد میں انہیں داخلو کے وقت دقت کا سامنا نہ کرنا پڑیں ۔ اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آفتاب احمد افریدی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈومیسائل کا بروقت بنوانا انتہائی ضروری ہے جو کہ ضلع کے ہر باشندے کے لیے پہچان کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے برتھ سرٹیفیکیٹ سمیت ڈسٹرکٹ ڈومیسائل بھی بروقت بنوائیں تاکہ کالجوں میں داخلوں کے وقت یا دوسری ضرورت کے لیے بعد میں انہیں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مردان عمران حامد شیخ کے ایگزیکٹیوں آرڈر پر ڈومیسائل بنوانے کا طریقہ کار انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے اور تحصیل تخت بھائی کے طلباء و طالبات کو اب مردان کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بہت جلد سرکاری و نجی سکولوں میں طلباء و طالبات کو بروقت ڈومیسائل بنوانے کے لیے آگاہی مہم چلائینگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...