ڈسٹرکٹ ممبران کی عبدالمنعم سے ملاقات

ڈسٹرکٹ ممبران کی عبدالمنعم سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورن(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کونسل شانگلہ کے ممبران نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعیم سے انکے حجرے میں ملاقات کی ملاقات کے دوران ممبران نے انکوں اپنے مسائل اور مشکلات سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل شانگلہ سمیت ہمیں یونین کونسل کے سطح پر مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے مشکلات حل کرنے کیلئے تعاون کیا جائے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعیم نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت منتخب ممبران کی ہر قسم تعاون کریگی انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد آپ سب کے مسائل سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اگاہ کرونگا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبران شیرعلی خان ،عطاء اللہ،ضیاء الحق،غریب گل ،سردارعلی،ذاکر اللہ اور اکبرحسین نے انہیں اپنے اپنے مسائل سے اگاہ کیا عبدالمنعیم نے حل کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔