تجاوزات کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس کابھر پورآپریشن ‘ سینکڑوں کیبن مسمار

تجاوزات کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس کابھر پورآپریشن ‘ سینکڑوں کیبن مسمار

پشاور(کرائمز رپورٹر)صوبائی حکومت کے احکامات ،ناجائز تجاوزات کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس کابھر پورآپریشن ،امن چوک سے فیز تھری چوک ،ٹاؤن، بورڈبازار،ناصر باغ ،صدر اور اندرون شہر میں سینکڑوں کیبنز ،دکانیں مسمارکرنے کے ساتھ ساتھ غیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کو سیل جبکہ اپنی حدو د سے آگے بڑھی دکانوں کو بھی توڑنے کے ساتھ ساتھ 50 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیاگیاتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے ٹریفک پولیس کو فوری طورپر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پورکارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی جس پرایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر ریاض احمد کی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی اور ایس ایچ او ٹریفک ممتاز نے بھاری نفری کے ہمراہ امن چوک ،ٹاؤن ،ناصرباغ ،بورڈبازار،صدر اور اندرون شہر میں سینکڑوں کی تعداد میں جوکیبنزاور کھوکھے بنارکھے تھے کو مسمارکردیا گیا اس موقع پر ہنگامہ آرائی اور مزاحمت کرنے پر50سے زائد افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کردئے گئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...