شبقدر‘ بھتہ نہ دینے پر 1 شخص کی اغواء کی کوشش ناکام

شبقدر‘ بھتہ نہ دینے پر 1 شخص کی اغواء کی کوشش ناکام

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر کتوزئی کے رہائشی عناصر بھاری بھتہ نہ دینے پر بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش جبکہ گھر پر دھاوا بھول رہے تھے پولیس نے تحفظ دی تو جھوٹا ڈرامہ رچاکر بے جاء الزامات لگارہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کتوزئی کے رہائشی جنرل سیکر ٹری اے این پی ولی ضلع چارسدہ حاجی فرمان اللہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کی ۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر کتوزئی کے رہائشی مغفراللہ اور زبیر نامی شخص ان سے 20لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے جبکہ ان افراد کا میرے ذمے ایک لاکھ روپے بقایا ہے جو دینے کیلئے ان کو پہلے ہی وقت دے چکا ہوں لیکن ملزمان نے ایک لاکھ کے بجائے بھاری رقم دینے کا مطالبہ کیا ۔جس سے انکار پر ملزمان نے عید کے روز ہی میرے بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ملزمان نے مسلح ہوکر انہیں اپنے گھر میں یرغمال بنا دیا ۔ جس پر انہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو ملزمان کو مسلح گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مزید ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھر چھاپہ مار لیکن ملزمان گھر میں موجود نہیں تھے ۔ حاجی فرمان نے مزید کہا کہ ملزمان کے والدہ پہلے ہی سے دل کی مریضہ تھی اور رات کو دل کی تکلیف سے وفات پاگئے جس سے ملزمان نے ان کے خلاف اور پولیس کے خلاف جھوٹا ڈرآمہ رچانا شروع کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان جرم چھپانے کیلئے پولیس کو دھوکا دے رہے ہیں ۔حاجی فرمان نے آئی جی پختون خواء اور ڈی آئی جی مردان سے اپیل کی ملزمان کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں جبکہ پولیس نے آپنی ذمہ داری احس طریقے سے انجام دی ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...