چارسدہ‘ میاں ڈھیری میں نو تعمیر شدہ سرکاری ہائی سکول کی چار دیواری زمین بوس

چارسدہ‘ میاں ڈھیری میں نو تعمیر شدہ سرکاری ہائی سکول کی چار دیواری زمین بوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(بیورور پورٹ) عمرزئی حمید میاں ڈھیری میں نو تعمیر شدہ سرکاری ہائی سکول کی چار دیواری زمین بوس ہو گئی ۔ ناقص میٹرئل کے استعمال کے باعث سکول کے کمروں کے دیواروں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہے۔ محکمہ سی این ڈبلیو کی تعمیر شدہ سکول کی عمارت کو محکمہ تعلیم کے حوالگی سے قبل زمین بوس ہونے کا خدشہ ۔ تفصیلا ت کے مطابق قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے حلقہ نیابت این اے 8 کے صوبائی حلقہ پی کے 19میں صوبائی وزیر ارشد خان عمر ز ئی کے فنڈ سے عمرزئی کے علاقہ حمید میاں ڈھیر ی میں تعمیر شدہ گورنمنٹ ہائی سکول کی عمارت 10کروڑ روپے کے لاگت سے منظور کر دی تھی جس کی تعمیر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو چارسدہ کی نگرانی میں مکمل کی گئی لیکن عمار ت میں ناقص میٹرئل کے استعمال کی وجہ سے گزشتہ روز سکول کی محض 60میڑ چار دیواری گر کر زمین بو س ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سکول کے کمرہ جات کے بنیاد اور تعمیر میں مطلوبہ مقدار سے انتہائی کم مٹرئل کے استعال سے تعمیر شدہ کمرے یقیناًناقابل استعمال ہونے کے ساتھ انسانی جانوں کے اتلاف کا سبب بن سکتا ہے ۔ مطلوبہ اور ضروری مٹریل کے عدم استعمال سے کمروں کی دیواروں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہے جس سے سکول کے کمرے گرنے کا قوی اندیشہ ہے ۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ درس گاہ اصطبل کے استعمال کا بھی قابل نہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق سکول کی عمارت کی تعمیر کے وقت انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے جس سے سکول کی عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے جس سے ہمارے بچوں او ر اساتذہ کے زندگیوں کو یقینی خطرہ لا حق ہے ۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکول ہذا کی دیوار محکمہ تعلیم کے حوالگی کرنے سے قبل گر کر ثابت ہو تا ہے کہ باقی ماندہ عمارت کس طرح قابل اعتبار اور قابل استعمال ہے ۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ دیواروں میں دراڑیں اور شکنیں ابھی سے تباہی اور بر بادی کی پیغام دے رہی ہے ۔ ارباب اختیار فوری نوٹس لیکر ملوث عناصر کو احتساب کے کٹہرے میں لاکر قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔