عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پختون ثقافتی دن منایا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب پر شہر بھر سے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان جمع ہوئے کارکنان نے پختون دھنوں اور ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص پیش کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری کا کہنا تھاکے پختونوں کا ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا جارہا ہے کراچی سمیت ملک بھر میں سب سے زیادہ پختون دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں اور ملک میں امن قائم کرنے کیلیے کوشاں ہیں کراچی سمیت ملک بھر میں آپریشن کے بعد امن قائم ہوا ہے پوری دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کے پختون کلچر امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے ہم ملک میں دہشت گردی کو امن اور اپنے کلچر سے شکست دینگے۔