شادی میں فائرنگ، دولہا کا بھائی گرفتار

شادی میں فائرنگ، دولہا کا بھائی گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر )کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں اندھی گولی سے زخمی کے واقعہ میں دولہا کے بھائی کو گرفتا رکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن عابد آباد میں گزشتہ روز اندھی گولی لگنے سے محمد عامر احمد زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرنے کے بعد واقعہ میں ملوث دولہا کے بھائی حنیف رزاق کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات عامر رزاق کی شادی تھی،جس میں آتش بازی کی آڑ میں فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آکر گھر کمپاؤنڈ نمبر 945میں سویا ہوا عامر احمد اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔ فائرنگ میں دولہا عامر رزاق کا بھائی حنیف رزاق اور اسکے ساتھی نکلے۔ پولیس کے مطابق انٹیلی جنس بیس پر دولہا کے بھائی کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ہے۔ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...