زرسانگہ پر حملہ پشتون ثقافت پر حملہ ہے ‘کلچر جرنلسٹس فورم

زرسانگہ پر حملہ پشتون ثقافت پر حملہ ہے ‘کلچر جرنلسٹس فورم

پشاور (بیورور پورٹ )کلچر جرنلسٹس فورم کے صدر احتشام طورو نے پشتو موسیقی کی صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ زرسانگہ پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اسے پوری پشتون قوم کی ثقافت وعزت پر حملہ قرا ر دیا ہے اور کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ائندہ کوئی پشتو موسیقی کی عظیم گلوکارہ اور دیگر ہنرمندوں پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکیں انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ پشتو موسیقی کی عظیم گلوکارہ کیلئے ہسپتال میں بیڈ تک میسر نہیں تھی ایک ہی بیڈ پر اپنے بچوں کے ساتھ پڑی رہی انتہائی شرم کا مقام ہے صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے یہاں پر کسی کی جا ن ومال محفوظ نہیں اگر پشتو موسیقی کی عظیم گلوکارہ پر حملہ کیا جاسکتا ہے تو عام لوگوں کا کیا بنے گا انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی طرف سیزرسانگہ کے تحفظ کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کیاگیا پوری پشتون قوم اس بزدلانہ کاروائی کی پرزور مزمت کرتی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرسانگہ کو انصاف فراہم کرکے انہیں ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...