ڈاکٹر سلیم حیدر کی اہلیہ کا چہلم، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ڈاکٹر سلیم حیدر کی اہلیہ کا چہلم، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر کی اہلیہ کا چہلم ان کی رہائش گاہ گلشن اقبال میں ہوا جس میں کراچی کی مختلف سیاسی، مذہبی ، سماجی تنظیموں ، ٹریڈ یونینز ، تاجر انجمنوں کے عہدیداروں ، پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جن میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما شبیر قائم خانی، امین الحق ، جسٹس (ر) وجیہہ الدین، سہیل ہاشمی، اے پی ایل کے عمران غوری، فرید انصاری، نسیم انصاری، مسلم لیگی رہنما مولانا عبدالرحمن ، ایم آئی ٹی کے عہدیدار بہارالدین شیخ، راشد قریشی، فرید خان، اعجاز شیخ، شہزاد الرحمن، اعجاز احمد اور دیگر شامل تھے۔ چہلم کے شرکاء نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کیں ، فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر سلیم حیدر نے چہلم کے بعد مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت مہاجروں کو باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں آپس کے اختلافات کے نتیجے میں مہاجر قوم کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے اس کے ازالے کیلئے اب سب کو متحد ہوکر مہاجر حقوق کی جدوجہد کرنی ہوگی۔ کیونکہ آنے والے انتخابات مہاجر رہنماؤں کیلئے ٹیسٹ کیس ہوں گے۔ لہٰذا ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کارکنوں کے بجائے لیڈران کو قربانی دینی ہوگی اس لئے اس وقت پوری قوم مایوسی کا شکار ہے اور ان کی یہی خواہش ہے کہ تمام مہاجر تنظیموں کے رہنما ، مختلف معاشی ایشوز پر متحد ہوکر جدوجہد کریں اس لئے کہ مہاجر دشمن قوتیں مہاجروں کو دیوار سے لگانے کے درپے ہیں ۔ کراچی میں ہونے والے دو ضمنی انتخابات میں مہاجر امیدواروں کی شکست اس بات کا ثبوت ہے کہ تنہا کی جانے والی سیاست اب مہاجروں کو نقصان پہنچائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...