ٹرین ڈرائیورز کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پریم یونین

ٹرین ڈرائیورز کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پریم یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان ریلوے ایمپلائز(پریم)یونین سی بی اے کے مزکری جنرل سیکرٹری وقائد پریم اشتیاق احمد آسی، کراچی ڈویژن کے صدر سیدشاہداقبال، حاجی محمدنصراللہ خان، چوھدری محمدآصف، عاطف عباس، پیرخان، جام رفیق اور دیگر نے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرین ڈرائیورز کو ہراساں کرنے اور گرفتار کرکے دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات قائم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اتوار کو جاری اپنے مشترکہ بیان میں پریم یونین کے رہنماؤں نے کہاکہ حکومت وقت اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ مزدور کو اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کا حق حاصل ہے ہم ٹرین ڈرائیورز کے تمام جائز مطالبات کی نہ صرف مکمل حمایت کرتے ہیں بلکہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بہ شانہ چلنے کا اعلان کرتے ہیں۔اشتیاق آسی نے کہا کہ حکمران اقتدارکے نشے میں اتنے مدہوش ہوگئے ہیں کہ وہ ریل کے سرکاری ملازم کو اپنے گھر کا ذاتی ملازم یا اتفاق فاؤنڈری کا مزدور سمجھ بیٹھے ہیں اور احتجاج کرنے والوں پر ایسے چڑھائی کردی ہے جیسے دشمن ملک پر چڑھ دوڑتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹرین ڈرائیورز کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے اور گرفتار ملازمین کو فوری رہا کرکے ان پر قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں