عوام پانی و بجلی کے بحران سے شدید متاثر ہے، حافظ نعیم الرحمن

عوام پانی و بجلی کے بحران سے شدید متاثر ہے، حافظ نعیم الرحمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوا م بجلی ، پانی کے بحران اور سنگین بلدیاتی مسائل سے دوچار ہیں ، جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ، بجلی کمپنی کے خلاف ’’ون ملین پٹیشن ‘‘ سپریم کورٹ میں ضرور دائر کریں گے ، عوام بجلی کمپنی کے خلاف شکایات اور مسائل کے حل کے لیے بڑے پیمانے پر جماعت اسلامی سے رجوع کررہے ہیں ، ہم عوام کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے ششماہی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے اجتماع میں ارکان کی جانب سے سیاسی ، سماجی ، دعوتی اور تنظیمی امور کے حوا لے سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیے ۔ اجتما ع کے نظامت کے فرائض سکریٹری کراچی عبد الوہاب نے انجام دیے ۔ اجتماع کا آغاز ڈپٹی سکریٹری حافظ عبد الواحد شیخ کی تلاوت و ترجمے سے ہوا جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام نے درس قرآن پیش کیا ۔ اجتما ع میں جماعت اسلامی کراچی کی پبلک ایڈ کمیٹی کے سربراہ سیف الدین ایڈوکیٹ نے کمیٹی کی سرگرمیوں اور کوشش کی رپورٹ پیش کی ۔اجتماع میں نئے ارکان نے اپنا تعارف بھی کرایا جبکہ مرحومین کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔ حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ عوام سے رابطوں کو مزید و سیع اور مستحکم کیا جائے اور 2018کے انتخابات کے لیے ابھی سے بھرپور تیاری کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر مہم چرم قربانی کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی اور تیاری کی جائے اور اجتماعی قربانی کے ساتھ ساتھ عوامی رابطے بھی کیے جائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...