2018کے انتخابات بڑی سیاسی قوت بن کر ابھریں گے: مصطفیٰ کمال

2018کے انتخابات بڑی سیاسی قوت بن کر ابھریں گے: مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک سر زمین پارٹی کے تحت مرکزی دفتر پاکستان ہاوس میں ڈولفن کے انتخابی نشان کے سلسلے میں تقریب رونمائی منعقدہ کی گئی جس میں پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد، انیس ایڈوکیٹ ، وائس چیئر مین وسیم آفتاب ، افتخار رندھاوم اشفا ق منگی ا سمیت دیگر ذمہ داران وکارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب رونمائی سے خطاب کر تے ہوئیپاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی بتدریج بڑھنے والی جماعت ہے جس میں ہر روز لوگ شامل ہو رہے ہیں پاک سرزمین پارٹی ایک رات میں یا چند دنوں میں پاکستان کی بڑی عوامی جماعت نہیں بنی بلکہ کئی مراحل طے کئے ہیں،2018میں ڈولفن کے نشان کے ساتھ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی سب بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔ تاریخ گواہ ہے کہ1999 میں راتوں رات پارلیمنٹ میں 90 فیصد مینڈیٹ رکھنے والی جماعت اگلے دن سب کچھ کھو بیٹھی تھی اورق لیگ اگلے دن ہی دس سال کے لئے ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آگئی تھی. پھر2008 میں یہی منظر الٹ کر سامنے آیا تھا، پی ایس پی راتوں رات نہیں بنی اس لیے راتوں رات ختم بھی نہیں ہو سکتی ہمارے ساتھ اللہ کی طاقت اور مدد ہے کوئی دنیاوی طاقت پاک سر زمین پارٹی ختم نہیں کر سکتی،.انہوں نے کہاکہ اب تک ہمارے 4 کارکنان کو شہید کیا جا چکا ہے ،ہمارے دو کارکنان کو قصبہ علی گڑھ کے علاقے میں شہید کیا گیا کارکنان کی شہادت پر بھی ہم نے صبر کیا اور کارکنان کومشتعل ہونے سے روکاہم کبھی ہتھیاروں اور قتل و غارتگری کی سیاست نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ ندیم مولانا اور راشد لال کا خون کسی شرابی کے لئے فطرہ، زکوۃ یا کھالیں جمع کرتے ہوئے نہیں بہا ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ہم نے یہ خون اللہ کے حضور پیش کیا ہے. انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا ڈرامہ کر کے الطاف حسین کی شکست خوردہ سیاست کو دوبارہ زندہ کیافاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان نہ بناتے تو الطاف حسین کارکنان کو شہید نہیں کروا سکتا تھا انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان الطاف حسین کا سیاسی ونگ ہے. الطاف حسین کو ان لڑکوں کی بھی لاشیں چاہئیں جن سے وہ کارکنان کو شہید کروا رہا ہے پی ایس پی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈر کر حق کی راہ سے نہیں ہٹے گی تقریب س سے خطاب کرتے ہوئے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ یہ دو لوگوں کی پارٹی ہے یہ واپس چلے جائیں گے آج ان کا باب بند ہو گیا اورڈولفِن کا انتخابی نشان پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان کے لئے اللہ کا تحفہ ہے انہوں نے کہاکہ ڈولفِن کا نشان کسی مسلک، مذہب یا لسانی سیاست کا ترجمان نہیں ہے بلکہ ڈولفِن کا نشان پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا ہے توپاکستان کی عوام بالخصوص اردو بولنے والے ڈولفِن پر مہر لگا کر پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنائیں سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد نے کہاکہ ہمارا انتخابی نشان انسان دشمن نہیں انسان دوست ہے اورڈولفن کا نشان بھٹکے ہوئے انسانوں کو صحیح راہ دکھاتا ہے، انہوں نے کہاکہ پی ایس پی بننے سے مینڈیٹ تقسیم نہیں ہوا بلکہ ابھی تو مینڈیٹ تمہارے پاس ہے اورلوگ تمہیں مسلسل نظر انداز کررہے اپوزیشن کرنا آپ کے بس کی بات نہیںآپ نے سب کچھ کر کے دیکھ لیا لیکن پھر بھی عوام نے آپکو مسترد کردیا ہے تم نشستیں پے در پے ہار رہے ہو ملیر ، اور محمود آباد کے ضمنی انتخابات اس کی بات کی مثال ہیں۔ سینئر وائس چیئر مین انیس ایڈوکیٹ نے کہاکہ 2018 میں شکست خوردہ عناصر کو گھر تک پہنچائیں گے ، انہوں نے ندیم مولانا اور راشد لال کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی اور ان کے مشن کو لیکر اگے بڑھنے ،عزم کا اعادہ کیا انہوں نے کہاکہ آج کا دن ہمارے لئے خو شی کا دن بھی ہے کیونکہ ڈولفِن ہر اس شخص کی پہچان بنے گا جو ملک میں امن و امان کا خواہاں ہے انہوں نے کہاکہ متحدہ قائد کا ایک رشتے دار پکڑا گیا تو دنیا بھر میں میسجز کا سلسلہ جاری ہے. مہاجر قوم دیکھ لے ایک رشتے دار پکڑا گیا تو خاموشی اور سناٹا طاری ہے کوئی عام کارکن پکڑا جاتا تو لمبی لمبی تقریریں کی جاتیں تاکہ اس کی لاش ملے انہوں نے موجودہ بلدیاتی نمائندوں گان کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ عشرہ صفائی منانے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ روز صفائی کریں اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہہمی کو یقینی بنائیں ان کے پاس اسی بات کا مینڈیٹ ہیں۔. وائس چیئر مین اشفاق منگی نے کہاکہ پی ایس پی آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے حصہ لے گی اور اللہ کی مدد سے کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...