غیر معیاری آئل ٹینکرز کو پٹرول ترسیل کی اجازت نہیں،اوگرا

غیر معیاری آئل ٹینکرز کو پٹرول ترسیل کی اجازت نہیں،اوگرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے کہا ہے کہ معیار پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کو پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔اس ضمن میں اوگراترجمان نے بتایا کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل سے حاصل رپورٹ کے مطابق 12ہزار میں سے صرف 40فیصد آئل ٹینکرز معیار کے مطابق ہیں،غیر معیاری آئل ٹینکرز کے معاملے پر نرمی نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئل ٹینکرز کو موٹر وہیکل ایگزامینر سے فٹنس سرٹیفکیٹ ، چیف انسپکٹر ایکسپلوسوزسے لائسنس لینا ضروری ہے اس کے ساتھ آئل ٹینکر زکے ایکسل کی تعداد بھی این ایچ اے کے مقررہ معیار کے مطابق ہو نا ضروری ہے۔ترجمان نے کہاکہ اوگرا ٹرانسپورٹیشن رولز میں آئل ٹینکرزکیلئے رعایت کی کوئی گنجائش نہیں ہے معیار پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی کیلئے صوبوں کو بھی لکھ دیا گیا ہے۔