عمران کے پاس اپنی جائیدادکی کوئی ٹریل نہیں: طلال چودھری

عمران کے پاس اپنی جائیدادکی کوئی ٹریل نہیں: طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں تسلیم کیا کہ ان کے پاس منی ٹریل نہیں،عمران خان کے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کو ہی میڈیا سامنے لایا۔طلال چوہدری کا عمران خان کی میڈیا سے گفتگو کے ردعمل میں کہنا تھا کہ عمران دیگرلوگوں کے پورے خاندان کی منی ٹریل کا مطالبہ کرتے ہیں ،ان کے پاس اپنی جائیدادکاریکارڈموجودنہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ عمران کے پاس جائیدادکے ذرائع،منی ٹریل یاٹیکس ڈاکیومینٹس کچھ بھی نہیں،عمران خان کے پاس فلیٹ خریدنے کامنی ٹریل نہیں ہے،ان سے مانگاجائے توجھوٹ کی ٹریل دیتے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ جھوٹ بولنے والے ایکسپوزہورہے ہیں،عمران خان نے جوچیزیں فراہم کیں ان میں تضاد ہے۔عمران واحدآدمی ہے جس پرسابقہ بیوی بھی کروڑوں خرچ کرتی ہے۔
طلال چودھری