پنجاب بھر کا بجٹ اورنج ٹرین پر لگا دیا گیا حکمرانوں کو پائی پائی حساب دینا ہو گا

پنجاب بھر کا بجٹ اورنج ٹرین پر لگا دیا گیا حکمرانوں کو پائی پائی حساب دینا ہو ...

سرگودھا،بھلوال(بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی) صوبائی جنرل سیکرٹر ی پاکستان پیپلزپارٹی چو ہد ری ندیم افضل چن ڈویثرنل صد رتسنیم احمدقریشی ڈویثرنل سئینرنائب صد ر ملک حامدنوازاعوا ن ایڈوکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹر ی رانا جمشیدخان ایڈوکیٹ ضلعی نائب صد ر را ئے حسن رضابھٹی ایڈوکیٹ کی قیا د ت میں پیپلز سیکرٹریٹ اقبال کا لو نی سے گونواز گو ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی سرگودہا پر یس کلب جا کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شر کا ء نے پاکستان پیپلزپارٹی کے پر چم اٹھا رکھے تھے اور گونواز گو کے نعرے لگا ر ہے تھے ریلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے لو کل قائدین سر پرست اعلی پیپلزپارٹی حاجی متین احمدقریشی راؤ عبدالغفار خا ن ایڈوکیٹ خالق داد پڑھاڑ را نا عمیر خا ن ملک نصراللہ نا صر سردار مظفرخا ن بلوچ رانا قمر اقبا ل میا ں جا و ید امجد میاں شیر احمد ننگیانہ مہر اما ن اللہ گھگھ چو ہد ر ی جاو ید کمبو ہ ایڈوکیٹ ملک صداقت علی اعوا ن عاصم رضاغوری وارث ندیم وڑائچ سمیت بڑی تعداد میں عہدیدارا ن نے شر کت کی ۔ریلی کے اختتا م پر خطا ب کر تے ہو ئے قائدین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پانامہ کیس میں شر یف فیملی کی کرپشن اور منی لانڈرنگ ثا بت ہو نے کے بعد ا ب نوازشر یف کے پا س وقت ہے کہ و ہ فی الفور مستعفی ہو جا ئیں کیونکہ قو م ا ب انہیں کسی صو ر ت بر داشت نہیں کر ے گی ۔پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ، پورا ملک ان کے احتساب کا مطالبہ کررہا ہے۔ 35 برسوں سے لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں کو اب جانا ہی ہے عزت سے چلے جاتے تو اچھا تھا مگر انہیں عزت سے جانا منظور نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ چارسالوں میں ترقی کے نام پر ملک کو بے دردی سے لٹا گیا،پنجاب بھر کا بجٹ اورنج لائن ٹرین پر لگا کر ترقی کا نعرہ لگا یا گیا ۔جنوبی پنجاب میں عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ،وہاں جانور اور انسان ایک ہی جگہ سے پانی پیتے ہیں،جنوبی پنجاب کے عوام کا استحصال کیا گیا ،ان کے حقوق سلب کرلئے گئے ،وہاں کا پیسہ مال روڈ پر لگایا گیا،ریلی میں سید ضمیر حسین شیرازی، تصور شیرازی، نعمان اللہ مہوٹوہ، خالقداد پڑھار، حاجی گوگی ، مہر وحید انور اور کارکنان کی کثیر تعداد کاروں اور موٹروں سائیکلوں پر شریک تھی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے پہلے ہی عوام نے مسلم لیگ ن کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل ضروری ہے اور پیپلز پارٹی جمہوریت کے ذریعے احتساب پر یقین رکھتی ہے تمام سیاسی جماعتوں کو ملک میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کی خاطر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...