افغان دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکا،35 افراد ہلاک،متعدد زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکا،35 افراد ہلاک،متعدد زخمی
افغان دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکا،35 افراد ہلاک،متعدد زخمی

  


کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان دارالحکومت کابل میں خودکش  کار بم دھماکامیں 35 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق کار بم دھماکا افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں ہواجس میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ترجمان کا کہنا ہے دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور تک دور تک سنی گئی اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...