نوٹنگھم ، ملکہ وکٹوریہ کے دور میں تیار کیا گیا پانی کا ریزر وائر عوام کیلئے کھول دیا گیا

نوٹنگھم ، ملکہ وکٹوریہ کے دور میں تیار کیا گیا پانی کا ریزر وائر عوام کیلئے ...
نوٹنگھم ، ملکہ وکٹوریہ کے دور میں تیار کیا گیا پانی کا ریزر وائر عوام کیلئے کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی شہر نوٹنگھم میں ڈیڑھ سو سال قبل تیار کیا گیا زیر زمین واٹر سپلائی سسٹم کسی کو بھی حیرت میں مبتلا کرنے کیلئے کافی ہے، بڑی سرنگوں کے ذریعے شہر کو پانی کی سپلائی اپنی نوعیت کا منفرد طریقہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر نوٹنگھم میں ملکہ وکٹوریہ کے زمانے میں 1851 میں تعمیر کیا گیا پانی کا یہ ریزوائر160سال میں پہلی بارعوام کیلئے کھولا گیاہے۔ واٹر سپلائی سسٹم کو رپیئرنگ کیلئے بند کیا گیا تھا جس کے بعد چند صحافیوں اور سماجی شخصیات کو یہ منفرد نوعیت کا منصوبہ دیکھنے کی دعوت دی گئی۔


واٹر سپلائی سسٹم کی سرنگوں کا دورہ کرنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے اوپر سے روزانہ لاکھوں لوگ گزرتے ہیں لیکن کسی نے بھی آج تک یہ نہیں سوچا ہوگا کہ وہ پانی کے اتنے بڑے ذخیرے کے اوپر سے گزر رہے ہیں۔ نوٹنگھم شہر کے نیچے پانی کا یہ ذخیرہ روزانہ ڈیڑھ لاکھ لوگوںکو پینے کا پانی فراہم کرتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -