آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے: محکمہ ...
آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کردی ۔

فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینظیر آباد، کراچی، سبی، ژوب، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈی،فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، میر پورخا ص،قلات، کوئٹہ ڈویژن،مٹھی،فاٹا،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گز شتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی میں45، دادو 44، نوکنڈی میں 43 ڈگری جبکہ آج لاہوراور کراچی میں کم سے کم 27،اسلام آباد 23،پشاور 24،کوئٹہ اور گلگت 19اور چترال میں 21ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔