جھوٹ کی منفی سیاست سچ کے سامنے دم توڑ چکی ، الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، شہباز شریف

جھوٹ کی منفی سیاست سچ کے سامنے دم توڑ چکی ، الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان ...
جھوٹ کی منفی سیاست سچ کے سامنے دم توڑ چکی ، الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، شہباز شریف

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ جھوٹ کی منفی سیاست سچ کے سامنے دم توڑ چکی ہے ،جھوٹ کے ریکارڈ یافتہ سیاستدان نے ہر بار بہتان تراشی کا سہارا لیا،جھوٹ پر بھروسہ کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا جھوٹ کا سہارا ان کی دم توڑتی سیاست کوزندہ نہیں رکھ سکتا،مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اورترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے بچائے گئے،شفاف قیادت پر الزامات عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

مزید : لاہور


loading...