حج آپریشن شروع، اسلام آباد سے پہلی پرواز 300 سے زائد عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ

حج آپریشن شروع، اسلام آباد سے پہلی پرواز 300 سے زائد عازمین کو لے کر مدینہ ...
حج آپریشن شروع، اسلام آباد سے پہلی پرواز 300 سے زائد عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری حج سکیم کے تحت آج سے پروازوں کا آغاز ہوگیا، پہلی حج پرواز300 سے زائد عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو الوداع کیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت پہلی پرواز اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 300 سے زائد عازمین جج کو لیکر روانہ ہوئی،ائیر پورٹ پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے عازمین کو رخصت کیا۔ اس موقع پر خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ عازمین کےلئے سفر کو پر آسائش بنا رہے ہیں۔ عازمین سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں، وہ بھی نظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے عازمین کو ہدایت کی وہ کوئی بھی ممنوع چیز ساتھ نہ لیکرجائیں۔دوسری جانب آج ملک کے مختلف شہروں سے 8 پروازیں 1954عازمین حج کو لے کر سعودی عرب روانہ ہونگی، نجی پروازوں کے ذریعے بھی عازمین سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، کراچی سے نجی ائیرلائن کی پہلی حج پرواز جدہ کیلئے روانہ ہوئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -