سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکم کی اہلیہ کے جھوٹے دعویٰ کا پول کھل گیا

سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکم کی اہلیہ کے جھوٹے دعویٰ کا پول کھل گیا
سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکم کی اہلیہ کے جھوٹے دعویٰ کا پول کھل گیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ کے جھوٹے دعویٰ کا پول کھل گیا ۔ وکٹوریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کیلئے خصوصی گاڑی کی ڈیزائننگ میں شامل تھیں۔

دنیا نیوز کے مطابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کیلئے خصوصی گاڑی کی ڈیزائننگ میں بھرپور حصہ لیا تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید کار کے ڈیزائن ڈائریکٹر نے ہی کردی ۔

یزائن ڈائریکٹر گیری میک گورین نے کہا کہ وکٹوریہ تمام معاملے میں مبالغہ آرائی کر رہی ہیں کیونکہ وہ کار کی ڈیزائننگ میں شامل نہیں تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس کام میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔گاڑی کی رونمائی کے موقع پر وہ خود کریڈٹ لینے لگیں تو انہیں بتایا کہ ایسا نہ بولیں تو کہا کہ انہیں یہ اندازہ ہی نہیں ہو سکا کہ وہ کیا کچھ کہہ گئی ہیں۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...