باراتیوں کی فائرنگ، گولی لگنے سے دولہا جاں بحق

باراتیوں کی فائرنگ، گولی لگنے سے دولہا جاں بحق
باراتیوں کی فائرنگ، گولی لگنے سے دولہا جاں بحق

  


قصور (ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں داﺅ کے میں باراتی کی فائرنگ سے بارات کی روانگی سے چند منٹ قبل گولی لگنے سے دولہا جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ مبارک علی ولد ہدایت علی کی بارات روانگی کیلئے تیار ہوچکی تھی، سہرہ بندی کی رسم ادا ہوتے ہی بینڈ باجے بجنے شروع ہوگئے اور اسی کے ساتھ بارات میں شامل شراب کے نشے میں دھت چند باراتیوں نے فائرنگ شروع کردی کہ اچانک ایک فائر سیدھا دولہا کے سر میں آکر لگا اور مبارک علی سر میں گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

دنیا کا بد قسمت ترین جوڑا ،جس دن شادی تھی طوفان آ گیا اور پھر ہنی مون منانے پہنچے تو لینڈ کرتے ہی ایک دم ۔۔۔جان بچانا مشکل ہو گیا

مزید : قصور


loading...