قبروں پر بے اولاد عورتوں کو برہنہ کرکے نہلانے والے تین جعلی پیر گرفتار

قبروں پر بے اولاد عورتوں کو برہنہ کرکے نہلانے والے تین جعلی پیر گرفتار
قبروں پر بے اولاد عورتوں کو برہنہ کرکے نہلانے والے تین جعلی پیر گرفتار

  


ساہیوال (آن لائن)نواحی گاﺅں دودہ سہو میں قبروں پر بے اولاد عورتوں کو برہنہ کرکے نہلانے والے تین جعلی پیر گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق دربار بابا محمود لنگاہ پر تین جعلی پیروں نے اولاد کے لیے عورتوں کو برہنہ کرکے قبرستان کی قبروں پر نہلانے کا سلسلہ کافی عرصہ سے شروع کر رکھا تھا اور دور دراز اور ملک کے کونے کونے سے اولاد کے خواہشمند بے اولاد خاندان یہاں پہنچ کر عورتوں کو لاتے اور اس عمل کو دہراتے جس پر تھانہ ماموں کانجن کے چک 556گ ب کے فرحت عمران چشتی نے رپورٹ کی کہ قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کے اس عمل میں پولیس تھانہ ہڑپہ خاموش تماشائی کا کردا ر ادا کر رہی ہے اور دربار کے تینوں جعلی پیر پولیس کو خوش کرتے ہیں جس پر ڈی ایس پی صدر اور ایک میڈیا ٹیم نے چھاپہ مارا تو رنگے ہاتھوں تین جعلی پیروں بابا محمد رمضان ، پیر بابا غلام نبی اور پیر محمد فاروق کو گرفتار کر لیا اور تینوں جعلی پیر اس گھناﺅنے دھندے میں مصروف پائے۔

شکار پور:5سالہ بچی کا نکاح22سالہ نوجوان سے پڑھا دیا گیا،3افراد گرفتار

پولیس ہڑپہ نے جعلی پیروں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ زیر دفعات 509-419-420اور297ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔مزید انکشافات اور ساتھی ملزمون کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

مزید : ساہیوال


loading...