چیمپیئنز ٹرافی کی انعامی رقم پی سی بی کو موصول

چیمپیئنز ٹرافی کی انعامی رقم پی سی بی کو موصول
چیمپیئنز ٹرافی کی انعامی رقم پی سی بی کو موصول

  


کراچی(آئی این پی) چیمپئنز ٹرافی کے فاتح پاکستانی اسکواڈ کیلئے آئی سی سی نے22 لاکھ ڈالر پی سی بی کو بھیج دیے تاہم اسے آئندہ ہفتے کھلاڑیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔انگلینڈ میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم نے خودکو22 لاکھ ڈالر(تقریباً 23 کروڑ پاکستانی روپے) کا حقدار ثابت کیا، یہ رقم گزشتہ دنوں آئی سی سی نے پی سی بی کو بھیج دی، ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوئی اور کونسل نے پوری رقم کا چیک بھیجا ہے، حساب کتاب کے بعد اسے تقسیم کر دیا جائے گا،16 کھلاڑیوں کا ایک، ایک حصہ ہو گا، انجری کے سبب پہلے ہی میچ کے بعد وطن واپس جانے والے وہاب ریاض بھی ان میں شامل ہیں۔

بے روز گارآسٹریلوی کرکٹرزبھارت میں ملازمتیں ڈھونڈنے لگے

مزید : کھیل


loading...