سانگلا ہل، یوکرائن کی اتھلیٹ جمنا سٹک گرل کے سرکس مالک نے 6 لاکھ دبالئے

سانگلا ہل، یوکرائن کی اتھلیٹ جمنا سٹک گرل کے سرکس مالک نے 6 لاکھ دبالئے
سانگلا ہل، یوکرائن کی اتھلیٹ جمنا سٹک گرل کے سرکس مالک نے 6 لاکھ دبالئے

  


ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) یوکرائن کی رہائشی اور سرکس میں بطور اتھلیٹ جمنا سٹک کام کرنے والی ثانیہ زبیر کے نے 6 لاکھ روپے دبا لئے اور اس کا پاسپورٹ ولیٹر ایمبیسی بھی اپنے قبضہ میں لے لیا، اس کے ویزے کی مدت ختم ہو گئی، پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ اپنی والدہ اور بھائی کے انتقال پر ان کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہ کر سکی، ثانیہ زبیر نے وزارت داخلہ میں درخواست دیدی .

 بتایا گیا ہے کہ یوکرائن کی رہائشی taty anay akovleva سرکس میں کام کیلئے پاکستان آئی تھی ، مقامی محلہ احمد آباد کے رہائشی 2 بھائی محمد زبیر اور اختر بھی اسی سرکس میں کام کرتے ہیں، 10 سال پہلے محمد زبیر اورtaty anay akovleva کی شادی ہو گئی ، جس کا نیا اسلامی نام ثانیہ رکھ دیا گیا ، اسی دوران ان کے ہاں 2بچے پیدا ہوئے ہیں ، ثانیہ کا پاسپورٹ اور دیگر کاغذات سرکس مالک نے اپنے پاس رکھ لئے، سرکس مالک نے 5سال سے اسے کام کا معاوضہ 6 لاکھ روپے نہیں دیا اور اسے پاسپورٹ و دیگر کاغذات بھی نہ دیئے ، اسی دوران یوکرائن میں اس کی والدہ اور بھائی بھی انتقال کر گئے، ثانیہ 6لاکھ کی رقم اور پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے اپنے ملک نہ جا سکی، وہ اپنی والدہ اور بھائی کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہ کر سکی ، سرکس میں کام کیلئے معاہدہ کیا تھا کہ وہ یوکرائن سے پاکستان آنے کا خرچہ اپنی گرہ سے کرے گی، پھر اسے آنے جانے کا خرچہ وہ ادا کریں گے، مگر حسب معاہدہ اسے بقایات، آنے جانے کا خرچہ اور پاسپورٹ نہیں دیا گیا، ثانیہ اپنے سسرال سانگلہ ہل میں رہائش پذیر ہے اور اپنے ملک جانے کی منتظر ہے ، ثانیہ نے وزارت داخلہ اور دیگر حکام بالا کو درخواستیں دے دیں مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر ڈالی، آخر اس میں ایسا کیا ہے؟ حقیقت جان کر آپ کی بھی آنکھ بھر آئے گی

یوکرائن کی رہائشی اور پاکستانی بہوثانیہ نے کہا ہے کہ میں نے سرکس میں بطور اتھلیٹ جمناسٹک کام کر کے پاکستان قوم کی خدمت کی ہے، مجھے اس خدمت اور مسلمان ہو کر شادی کرنے کا اچھاصلہ جا رہا ہے، میں نے کام کیا ہے اور ایک معاہدہ کے تحت پاکستانی آئی تھی ، وزیراعظم میاں نواز شریف ، وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سرکس مالک سے میرا 6 لاکھ کا معاوضہ اور پاسپورٹ دلائیں تاکہ میں اپنے ملک یوکرائن جا کر اپنے خاندان سے مل سکوں ، ثانیہ نے کہا کہ اگر میری شنوائی نہ ہوئی تو پھر وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو گی۔

مزید : ننکانہ صاحب


loading...