ظفر حجازی کو عہدے سے نہ ہٹانے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

ظفر حجازی کو عہدے سے نہ ہٹانے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
ظفر حجازی کو عہدے سے نہ ہٹانے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو گرفتاری کے باوجود عہدے سے نہ ہٹانے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار چیئرمین ایس ای سی پی کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ ظفر حجازی گرفتاری کے باوجود چیئرمین ایس ای سی پی کے طور پر تعینات ہیں، عدالت انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے ۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ظفر حجازی کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی اور وہ گرفتار ہو چکے ہیں تو بتایا جائے کہ اب تک انہیں عہدے سے کیوں نہیں ہٹایا گیا اور ان کی جگہ دوسرا چیئرمین کیوں تعینات نہیں کیا گیا؟۔ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

مزید : قومی


loading...