”پیار بھی بہت جلدی ہوتا تھا،سکول ٹیچر سے بھی ۔۔۔“شاہد آفریدی نے اپنے بچپن کے ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

”پیار بھی بہت جلدی ہوتا تھا،سکول ٹیچر سے بھی ۔۔۔“شاہد آفریدی نے اپنے بچپن ...
”پیار بھی بہت جلدی ہوتا تھا،سکول ٹیچر سے بھی ۔۔۔“شاہد آفریدی نے اپنے بچپن کے ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے بہت اچھی بیوی ملی ،بچپن میں بہت جلدی پیار ہو جاتا تھا ،سکول ٹیچر بھی اچھی لگ جاتی تھی۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کی اسپیشل ڈاکیو منٹر ی میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بچپن میں بہت جلدی پیار ہو جاتا تھا ،اکثر اوقات سکول ٹیچر بھی اچھی لگ جاتی تھی ،جب میں محلے میں کرکٹ کھیلتا تھا توقریب سے گزرتی لڑکیاں اچھی لگ جاتی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے بہت اچھی بیوی ملی ہے ۔ان کا کہنا تھا ایسی بیوی ملی ہے جو مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتی ہے ،میں اسے اتنا پیار کبھی نہیں کر سکتا جتنی محبت وہ میرے ساتھ کرتی ہے۔اس موقع پر سٹارآل راونڈر نے جوانی کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار ایک خاتون دلہن کے لباس پہن کر گاڑی میں میرے گھر کے سامنے آگئی اور مجھے باہر بلا کر کہاکہ میرے ساتھ چلو ہم دونوں نے ابھی شادی کرنی ہے ۔اس بات پر میں نے اسے کہا کہ ابھی میری عمر بہت کم ہے کہ اس حوالے سے نہیں سوچا۔شاہد آفریدی نے بتا یا کہ اس خاتون کو اچھے طریقے سے بات سمجھا کر اسے کے ساتھ تصاویر لے کر اسے جانے کا کہا تو میری جان بچی ۔

مزید خبریں :نواز شریف ملک کے ساتھ مخلص ہیں ،عمران خان مزید کام کریں تاکہ لوگ انہیں محب وطن کہہ کر وزیر اعظم بنانے کی بات کریں :شاہد آفریدی

مزید : کھیل


loading...