فریال تالپور اسلام آباد ائیر پورٹ کے واش روم میں آدھ گھنٹہ تک پھنسی رہیں،تالا توڑ کر باہرنکالا گیا

فریال تالپور اسلام آباد ائیر پورٹ کے واش روم میں آدھ گھنٹہ تک پھنسی ...
فریال تالپور اسلام آباد ائیر پورٹ کے واش روم میں آدھ گھنٹہ تک پھنسی رہیں،تالا توڑ کر باہرنکالا گیا

  


راولپنڈی (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ فریال تالپور اسلام آباد ائیرپورٹ کے واش روم میں پھنس گئیں، روزنامہ جنگ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ، رکن قومی اسمبلی فریال تالپوراتوارکوپی آئی اے کی فلائٹ پی کے 308سے کراچی سے بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آبادپہنچیں جہاں وہ راول لاﺅنج کے واش روم میں پھنس گئیں۔اخبار کے مطابق فریال تالپورتقریباً آدھ گھنٹہ واش روم میں پھنسی رہیں بعدازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے واش روم دروازے کاتالہ توڑکرانہیں باہرنکالا،بتایاجاتاہے کہ واش روم کاتالہ خراب ہوگیاتھاجوکوشش کے باوجودنہیں کھلا تھا۔

مریم نوازنے حکومت کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے بلاول کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

مزید : راولپنڈی


loading...